پاکستان ہاؤس میں امام احمد علی کے اعزاز میں تقریب”نسیم خان علی زئی کا خراج تحسین

0
455

موت کے خوف سے بے فکر ہو کر کورونا کا شکار مسلمانوں کے جنازے سے لیکر دفنانے تک کی خدمات پر امام صاحب کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں 

پاکستانی کمیونٹی کی خدمات کو میں اپنی خوش نصیبی سمجھتا ہوں جس میں رنگ ونسل سے بالاتر ہوکر اپنی مسلم کمیونٹی کی خدمات انجام دی ہیں‘امام احمد علی


نیویارک (نمائندہ خصوصی)علی زئی فاؤنڈیشن کے تحت قائم کردہ پاکستان ہاؤس میں امام احمد علی کلے اعزاز میں ایک سادہ مگر پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا -اس تقریب میں علی زئی فاؤنڈیشن کے چیئرمین اور پاکستان ہاؤس کے بانی نسیم خان علی زئی نے کہا کہ ایسے مشکل ترین وقت میں جب باپ اپنے بیٹے اور بچے اپنے والدین جو کورونا کا شکار ہو نے والے عزیزوں کا جنازہ ان کی آخری رسومات میں بھی شرکت کرنے سے کتراتے ہوں وہاں امام احمد علی کی خدمات ایک بہت بڑا کارنامہ ہے- موت کے خوف سے بے فکر ہو کر رنگ ونسل سے بالاتر ہو کر کورونا کاشکار ہونے والے مسلمانوں کے جنازے سے لیکر دفنانے تک کی خدمات پر امام صاحب کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں -امام احمد علی نے مسلم کمیونٹی کی خدمات پر اظہار خیال کرتے ہوئے فرمایا کہ پاکستانی کمیونٹی کی خدمات کو اپنی خوش نصیبی سمجھتا ہوں جس میں رنگ ونسل سے بالاتر ہوکر اپنی مسلم کمیونٹی کی خدمات انجام دی ہیں -یہ میرے لیے بہت بڑا اعزاز ہے-امام صاحب نے ساتھ دینے والے فیونرل ہوم کے امتیاز اور ظفر کا خصوصی ذکر کرتے ہوئے ان کی بھی تعریف کی-اس تقریب میں اشتیاق احمد‘راجہ ضمیر‘ابرار خان‘آزاد حسین‘منور گوندل‘جلال الدین خان‘جنید تنولی‘امتیاز احمد‘فہیم میاں نے بھی امام صاحب کی گرانقدر خدمات پر ان کوشاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا-تقریب میں ظفر خان علی زئی‘سعید خان‘ماجد چوہدری‘ شاہ روز خان علی زئی کے علاوہ کمیونٹی کی دوسری شخصیات نے شرکت کی

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here