ناساکی پہلی بار خاتون خلا باز کو چاند پر بھیجنے کی تیاری

0
224

امریکی خلائی ادارے ناسا نے پہلی بار چاند کے قطب جنوب میں خلابازوں کو بھیجنے کے ایک منصوبے کا اعلان کیا ہے ۔ 1972 کے بعد چاند پر خلا بازوں کی ٹیم کا یہ پہلا مشن ہوگا

واشنگٹن:___جس میں ایک خاتون بھی شامل ہوں گی،اگر یہ مشن کامیاب ہوا تو پہلی بار خاتون خلا باز چاند پر قدم رکھ سکے گی جبکہ تاریخ میں دوسری بار انسان چاند پر پہنچے گا۔ ادارے کے مطابق یہ مشن 2024 میں بھیجا جائے گا۔ناسا کی ویب سائٹ پر ادارے کے موجودہ منتظم جم بریڈن سٹائن نے اس حوالے سے ایک بیان میں کہاکہ ہم سائنسی دریافت، معاشی فوائد اور نئی نسل کے تلاش کاروں کی حوصلہ افزائی کے لیے چاند پر دوبارہ جارہے ہیں۔ اس پروجیکٹ پر تقریباً 28 ارب ڈالر کا خرچ آئیگا اور چونکہ صدر ٹرمپ کی ترجیحات میں اس منصوبے کو اعلیٰ مقام حاصل ہے اس لیے امریکی پارلیمان کو فوری طور پر اس کا بجٹ منظور کرنے کو کہا گیا ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here