جنرل اسمبلی میں کشمیر پر جو کچھ کہنا ہے وہ تو ہم کہیں گے‘ منیر اکرم

0
235

سیشن ہائبرڈ ہوگا، کچھ لوگ اسمبلی میں موجود ہوں گے اور کچھ ورچوئل شرکت کریں گے
نیویارک(نمائندہ خصوصی):___ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم کا کہنا ہے کہ توقع ہے وزیراعظم کی تقریر میں کشمیرکا موضوع شامل ہوگا اور اجلاس میں مسئلہ کشمیر پر جوکچھ کہنا ہے وہ تو ہم کہیں گے۔اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیراکرم نے کہاکہ یواین جنرل اسمبلی کا سیشن ہائبرڈ ہوگا، کچھ لوگ اسمبلی میں موجود ہوں گے اور کچھ ورچوئل شرکت کریں گے، ورچوئل کی وجہ سے 140 سربراہان مملکت شرکت کریں گے۔انہوں نے کہا کہ جنرل اسمبلی کی فیصلہ سازی ایک طرف ہے، جو اعلیٰ سطح کی سربراہان مملکت کی انٹریکٹو ڈپلومیسی ہوتی تھی، وہ نہیں ہوگی، اجلاس میں شرکت کے لیے آنے والے سربراہان کو 14 دن قرنطینہ میں رہنا ہوگا، میرے خیال میں بہت کم لوگ میں اجلاس میں شرکت کریں گے۔منیر اکرم کا کہنا تھاکہ توقع ہے وزیراعظم کی تقریر میں کشمیرکا موضوع شامل ہوگا، اجلاس میں مسئلہ کشمیر پرجوکچھ کہنا ہے وہ توہم کہیں گے، مسئلہ کشمیرکو اجاگر کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے، دیگر فورمز پر بھی مسئلہ کشمیر پر ہم بولیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here