یونان سے پاکستان جانے والے ہزاروں اوورسیز پھنس گئے

0
104

ایتھنز:___کورونا وبا کے باعث یونان سے پاکستان گئے اوورسیز پاکستانی یونان میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے پھنس گئے ۔ محتاط اندازے کے مطابق تقریباً چار ہزار کے قریب اوورسیز پاکستانی جو یونان سے گئے تھے وہ پاکستان میں پھنسے ہوئے ہیں اور یونان کی حکومت ان کو واپس آنے کی اجازت نہیں دے رہی ، بہت سے اوورسیز پاکستانیوں کے پیپرز کی میعادختم ہوگئی ہے اور کچھ کی ہونے والی ہے۔ یہ تمام افراد پاکستان میں بے بس ہیں ۔ ان افراد نے پاکستان میں وزارت داخلہ اور اوورسیز کی وزارت سے رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن ا ن کی سنوائی نہ ہوسکی -یونان میں سفارت خانہ پاکستان کے سفیر محمد ندیم خان نے پاکستانیوں کے لئے یونان کی حکومت سے رابطہ کیا لیکن ابھی تک کوئی خاص پیش رفت سامنے نہیں آئی ۔ اوورسیز پاکستانیوں نے وزیر اعظم عمران خان اوربیرون ملک پاکستانیوں کے مشیرزلفی بخاری سے اپیل کی ہے کہ وہ حکومتی سطح پر یونان کی حکومت سے رابطہ کریں اور ان اوورسیزپاکستانیوں کا مستقبل تاریک ہونے اور ان کے خاندانوں کو فاقہ سے بچائیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here