سنگاپور سے آنے والوں کے لیے جاپان داخلے کی پابندی نرم

0
145
Travellers seen at the departure hall of Changi Airport Terminal 3 on 14 Feb. Photo: Najeer Yusof/TODAY

سنگاپور سے آنے والے مسافروں کے لیے حکومت جاپان جمعہ سے داخلے کی پابندی نرم کر رہی ہے تاکہ کاروباری افراد کو دونوں ملکوں کے درمیان مختصر دوروں کی اجازت دی جا سکے۔ یہ قدم کورونا وائرس کی عالمی وبا پر بڑی حد تک قابو پانے والے ممالک اور علاقہ جات سے آنے والے مسافروں کو داخلے کی اجازت دینے کی حکومتی پالیسی کے عین مطابق اٹھایا جا رہا ہے۔جاپان نے تائیوان، اور ویت نام سمیت چھ ملکوں سے تعلق رکھنے والے غیر ملکی کارکنان اور طویل مدتی رہائشیوں کے لیے سفری پابندیاں پہلے ہی نرم کر دی ہیں۔حالیہ اقدام، کاروباری افراد جیسے قلیل مدت قیام کی منصوبہ بندی کرنے والوں پر سفری پابندیاں نرم کرنے کے لیے جاپان کی پہلی کوشش ہے۔سنگاپور سے قلیل مدتی دوروں پر آنے والے افراد کو اپنے دورے کی تفصیلات پیشگی پیش کرنے سمیت بعض شرائط پوری کرنے کی صورت میں 14 روز قرنطینہ میں رہنے کی پابندی سے استثنیٰ دیا گیا ہے۔حکومت معیشت کو سہارا دینے کی کوشش میں قلیل مدتی اور طویل مدتی دونوں طرح کے مسافروں کے لیے پابندیاں مزید نرم کرنے پر غور کر رہی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here