ہوشیار!! انتخابی نتائج میں تاخیر ممکن”ووٹرز کو صبر سے کام لینا ہو گا،امریکی حکام

0
228
 ممکن ہے الیکشن کے روز رات گئے حتمی نتائج مرتب نہ کیے جا سکیں‘ ماضی کے برعکس ووٹرز کی بڑی تعداد اپنا ووٹ ڈاک کے ذریعے بھیجے گی، گنتی میں وقت لگ سکتا ہے
چونکہ نتائج مرتب کرنے میں تاخیر ہو سکتی ہے‘ نتائج کے متعلق غلط اور گمراہ کن خبریں پھیلائی جا سکتی ہیں‘ خاص طور پر روس سے منسلک میڈیا ادارے ایسا کر سکتے ہیں
واشنگٹن (نیوز ڈیسک):___امریکہ میں تین نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے بارے میں عہدیداروں نے کہاہے کہ ممکن ہے الیکشن کے روز، رات گئے تک حتمی نتائج مرتب نہ کیے جا سکیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق حکام کا کہنا تھا کہ اس بار ماضی کے برعکس ووٹرز کی ایک بڑی تعداد اپنا ووٹ ڈاک کے ذریعے بھیجے گی، جن کی گنتی میں وقت لگ سکتا ہے، اس لیے لوگوں کو نتائج کے متعلق صبر و تحمل سے کام لینا ہو گا۔عہدے داروں نے اس خدشے کا بھی اظہار کیا کہ چونکہ نتائج مرتب کرنے میں تاخیر ہو سکتی ہے اور یہ بھی امکان ہے کہ یہ عمل اگلے روز مکمل ہو۔ اس لیے نتائج کے متعلق غلط اور گمراہ کن خبریں پھیلائی جا سکتی ہیں۔ خاص طور پر روس سے منسلک میڈیا ادارے ایسا کر سکتے ہیں۔ لہذا امریکیوں کو بہت احتیاط سے کام لینا ہو گا۔ انہیں چاہیے کہ وہ صرف مستند قومی ذرائع پر ہی بھروسہ کریں۔امریکہ کے سائبر سیکیورٹی اینڈ انفراسٹرکچر سیکیورٹی ایجنسی کے ڈائریکٹر کرسٹوفر کربز نے سائبر سیکیورٹی سے متعلق ایک ورچوئل کانفرنس میں کہا کہ ڈاک کے ذریعے بھیجے گئے ووٹوں کی تعداد میں اضافے کے پیشِ نظر ان کی گنتی میں زیادہ وقت لگے گا، اس لیے لوگوں کو صبر کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔امریکی ریاست کولوراڈو کے ڈیپارٹمنٹ آف اسٹیٹ کے چیف انفارمیشن آفیسر ٹریور ٹمونز نے کہا کہ انتخابی عہدے دار اس وقت جس ایک پہلو پر بہت زیادہ گفتگو کر رہے ہیں، وہ ووٹرز اور میڈیا کی توقعات ہیں اور انہیں صورت حال کے بارے میں تیار کرنا ہے۔انتخابی عہدے داروں کا کہنا تھا کہ اس وقت ان کا ہدف یہ ہے کہ ووٹرز کو تمام امکانات کے متعلق آگاہ کریں اور انہیں ووٹنگ میں حصہ لینے کے لیے تیار کریں۔ اگر ووٹر اس لیے ووٹ نہ ڈالیں کہ انہیں انتخابی طریقہ کار پر بھروسہ نہیں ہے تو پھر خراب لوگ جیت جائیں گے۔
اوورسیز

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here