کورونا سر اٹھانے لگا”وائرس کے 665 کیسز کی تشخیص

0
95

ملک میں کورونا وائرس کے وار مزید تیز ہونے لگے، گذشتہ 24 گھنٹوں میں 665 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی  تعداد 3 لاکھ 3 ہزار 89 تک جا پہنچی۔ملک میں فعال کیسز  5 ہزار 936 رہ گئے۔

سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 32 ہزار 591 ہو گئی۔ دوسرے نمبر پنجاب میں مریضوں کی تعداد 97 ہزار 946 رپورٹ، کے پی میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد 37 ہزار 140 ، بلوچستان میں تعداد 13 ہزار 690 ہو گئی۔اسلام آباد میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد  15 ہزار 984, آزاد جموں و کشمیر 2441, گلگت میں 3297 ہو گئی،‏ملک بھرکےاسپتالوں میں 97 مریض وینٹی لیٹرپر ہیں ،اسپتالوں میں کوروناوینٹی لیٹرزکی تعداد 1912 ہے۔ملک بھر میں 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیے سہولیات ہیں،ایم سی او سی کے مطابق اس وقت 995  مریض ہسپتالوں میں داخل ہیں۔Aملک میں کورونا وائرس کے مجموعی کیسز میں نمایاں کمی کے بعد 15 اپریل سے تعلیمی ادارے مرحلہ وار کھول دیے گئے ہیں جب کہ کاروباری اور سماجی سرگرمیاں بھی معمول پر آرہی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here