اے پی پیک کا قیام : اطہر ترمذی نیشنل ڈائریکٹر مقرر

0
211
پاکستانیز فار بائیڈن نیشنل کونسل تنظیم کانٹے دار مقابلے والی ریاستوں میں جوبائیڈن کی کامیابی میں کردارادا کریگی
نیویارک:___ ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی انتخابی مہم میں ”پاکستانیز فار بائیڈن نیشنل کونسل“ کے نام سے باقاعدہ طور پر ایک تنظیم قائم کر دی گئی ہے جو کہ نومبر میں ہونیوالے صدارتی الیکشن میں صدارتی امیدوار جو بائیڈن کی سپورٹ اور ان کی کامیابی میں اپنا کردار ادا کرے گی۔ ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار جو بائیڈن کی انتخابی مہم کی جانب سے باقاعدہ طور پر پاکستانی امریکن کمیونٹی کی ایک اہم و نمائندہ تنظیم ”امریکن پاکستانی پبلک افئیرز کمیٹی۔ ”پاکستانیز فار بائیڈن نیشنل کونسل“  کے چئیرمین ڈاکٹر اعجاز احمد سے پاکستانیز فاربائیڈن کونسل کے نیشنل ڈائریکٹر کی نامزدگی کی سفارش کی جائے۔ ڈاکٹراعجاز احمد کی جانب سے ”اے پی پیک“ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اطہر ترمذی کو نامزد کیا گیا جس کے بعد بائیڈن انتخابی مہم کی جانب سے باقاعدہ طور پر اطہر ترمذی کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ پاکستانیز فار بائیڈن، ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار کی تین نومبر کو ہونیوالے صدارتی الیکشن کے دوران امریکہ بھر بالخصوص جن ریاستوں میں کانٹے دار مقابلہ ہے، میں جو بائیڈن کی کامیابی اور ان کے حق میں زیادہ سے زیادہ پاکستانی و امیگرنٹ کمیونٹیز کے ووٹس کے لئے اپنا کردار ادا کرے گا۔اطہر ترمذی کے علاوہ ٹیکساس میں مقیم عائشہ کو پاکستانیز فار بائیڈن کونسل کا کمیونی کیشن ڈائریکٹر، امتیاز راہی کو نیشنل آؤٹ ریچ ڈائریکٹر اور محمد حیات کو نیشنل سٹریٹیجی ڈائریکٹر مقرر کیا گیا ہے۔اطہر ترمذی کا کہنا ہے کہ ان کی نامزدگی کسی اعزاز سے کم نہیں۔ مجھ پر جس اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے، اس پر پورااترنے کے لئے اپنا ہر ممکن کردار ادا کرونگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانیز فار بائیڈن کونسل، ایک پلیٹ فارم ہے جس پر پوری کمیونٹی کو جمع ہو کر تین نومبر کو ہونیوالے صدارتی الیکشن میں اپنا اجتماعی کردار ادا کرنا چاہئیے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here