پنجاب میں سکن سرجری کیلئے ”نئی زندگی“کے نام سے پروگرام شروع

0
239
وزیراعلی پنجاب نے بہاولپور اور ملتان میں سول سیکرٹریٹ کے ماڈل کی منظوری دیدی
لاہور(نثار ملک سے):___وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدار کی خصوصی توجہ سے موٹروے ریپ کیس کے دلخراش واقعہ میں ملوث ایک ملزم شفقت کو گرفتار کر لیا گیا ہے جس کا ڈی این اے ٹیسٹ میچ کر گیا ہے جبکہ دوسرے مرکزی ملزم کی گرفتاری کیلئے پولیس کوشش کررہی ہے -یہ واقعہ انتہائی انسانیت سوز اور رونگٹے کھڑے کر دینے والا ہے‘ ایک ماں کو اس کے دو چھوٹے بچوں کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے اس کے علاوہ پنجاب حکومت نے تیزاب گردی کے شکار لوگوں کے علاج معالجے اور سکن سرجری کیلئے ”نئی زندگی“کے نام سے پروگرام شروع کیا ہے جس کیلئے ابتدائی طور پر 53ارب روپے مختص کئے گئے ہیں -ایسی خواتین اور مرد جن کو ظالم لوگ تیزاب سے ان کے چہرے خراب کر دیتے ہیں اس پروگرام سے وہ اپنا علاج معالجہ کرواکر اپنا پراناچہرہ بحال کر سکتے ہیں – اس کے علاوہ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزار نے جنوبی پنجاب کے عوام کے مطالبے پر بہاولپور اور ملتان میں سول سیکرٹریٹ کے ماڈل کی منظوری دیدی ہے یہ سیکرٹریٹ جدید ترین تعمیر کئے جائیں گے اور لوگوں کو ان کی دہلیز پر خدمات فراہم ہوں گی-جنوبی پنجاب کے دونوں سیکرٹریٹ کا سنگ بنیاد جلد رکھا جائے گا -وزیراعلی پنجاب سے وفاقی وزیر صاحبزادہ محبوب سلطان کی ملاقات میں سیاسی اور ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بات چیت کی گئی

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here