مقبوضہ کشمیر میں 50 ہزار مندروں کی تعمیر کا آغاز

0
300

سری نگر:___بھارت کے زیر تسلط مقبوضہ جموںوکشمیر کو جلد ازجلد ہندو علاقے میں تبدیل کرنے کے نریندر مودی کی فسطائی حکومت کے مذموم منصوبے کے تحت بھارت نے مقبوضہ علاقے میں تقریباً 50 ہزار مندر قائم کرنے کے فیصلے پر عمل درآمد شروع کردیا ہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارتی حکومت نے خستہ حال مندروں کی تعمیر نوکے نام پر کئی تاریخی مساجد اوردرگاہوںکی نشاندہی کی ہے جہاں یہ مندر قائم کیے جارہے ہیں جیسا کہ آر ایس ایس اور بی جے پی گٹھ جوڑ کا بدنام زمانہ طریقہ واردات رہا ہے۔  بھارتی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ مساجدہندوؤں کے قدیم مذہبی مقامات پر تعمیر کی گئی تھیں۔کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے مقبوضہ علاقے کے طول وعرض میں فوجی کارروائیوں میں اضافے کے تناظر میں جاری کی گئی ایک تجزیاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت پرتشدد کارروائیوں کو منظم اور ادارہ جاتی انداز میں استعمال کر رہا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here