مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ امریکہ کی جانب سے مریم نواز کے حق میں مظاہرہ

0
245

نیویارک :___ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما و سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کے حق میں نیویارک کے مصروف ترین علاقے ٹائمز سکوائر پر احتجاجی مظاہرہ ہوا۔ مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے زیر اہتمام ہونیوالے احتجاجی مظاہرے میں مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میںپلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر مریم نواز کے حق میں اور ان کے خلاف پاکستان میں ہونیوالی کاروائیوں کے خلاف نعرے درج تھے ۔ ایک گھنٹے تک جاری رہنے والے مظاہرے میں شرکاءتمام وقت نعرہ بازی کرتے رہے اور ان کا کہنا تھا کہ نیب لاہور کے آفس کے سامنے مریم نواز کی گاڑی پر حملے کی ابھی تک ایف آئی آر نہیں کاٹی گئی۔ مظاہرین نے کہا کہ حکومت نیب اور پولیس کو آلہ کار کے طور پر استعمال کرکے مریم نوا ز سمیت شریف فیملی کو انتقامی کاروائیوں کا نشانہ بنا رہی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم انتقامی کاروائیوں کے خلاف آواز بلند کرنے کے لئے نیویارک میں احتجاج کررہے ہیں ۔ مظاہرے کے آخر میں اعلان کیا گیا کہ اگر مریم نواز سمیت شریف فیملی کے خلاف حکومت نے کاروائیوں جاری رکھیں تو نیویارک سمیت امریکہ بھر میں احتجاج کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here