جاپان : لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کے نئے سربراہ سُوگا نے پارٹی کی نئی قیادت کا اعلان کر دیا

0
194

ٹوکیو (طاہر حسین سے):_____جاپان کی مرکزی حکمران جماعت لبرل ڈیموکریٹک پارٹی، ایل ڈی پی، کے نئے رہنما جناب سُوگا یوشی ہیدے نے حمایت کرنے والے ایل ڈی پی کے پانچ دھڑوں کے تجربہ کار قانون سازوں کو کلیدی عہدوں کے لیے منتخب کیا ہے۔جناب سُوگا نے پارٹی کے بااثر ترین رہنما نِیکائی توشی ہیرو کو ایل ڈی پی کے سکریٹری جنرل کے کلیدی عہدے پر برقرار رکھا ہے۔تجربہ کار سیاست دان موری یاما ہِیروشی، دائت یعنی پارلیمانی امور کمیٹی کے چیئرپرسن کے عہدے پر برقرار رہیں گے۔پارٹی کے سربراہ کے انتخاب میں یہ دونوں بااثر شخصیات جناب سُوگا کی طاقتور ترین حامی تھیں۔جناب سُوگا نے مواصلات کے سابق وزیر ساتو تسُوتومُو کو پارٹی کی اعلیٰ ترین فیصلہ ساز تنظیم، جنرل کونسل کا چیئرپرسن مقرر کیا ہے۔تعلیم کے سابق وزیر شِیمو مُورا ہاکُوبُن پالیسی ریسرچ کونسل کے چیئرپرسن کی حیثیت سے پارٹی انتظامیہ میں موجود رہیں گے۔پارلیمان میں بدھ کے روز ووٹنگ کے بعد جناب سُوگا کا وزیراعظم کے عہدے پر آبے شنزو کا جانشین منتخب ہونا تقریباً یقینی ہے۔ ایسا ہونے کی صورت میں ان کی کابینہ کا اعلان بھی بعد ازاں اسی دن کیا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here