بروکلین‘ پاکستانی نوجوان عرفان بٹ کو قتل کر دیاگیا

0
332
نیویارک (نیوز ڈیسک) نیویارک کے علاقے بے رج، بروکلین میں ہفتے کی شام شوٹنگ کے ایک واقعہ میں جواں سال پاکستانی عرفان بٹ کو قتل کر دیا گیا۔ عرفان بٹ کو ہفتے کی شام اس کے گھر کے پاس اس کی گاڑی میں فائرنگ کرکے شدید زخمی کر دیا گیا۔ واقعہ کے بعد اسے فوری طور پر قریبی ہسپتال لے جایا گیاجہاں وہ زخموں کی تاب نہ لا تے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق  عرفان بٹ گھر کے پاس گاڑی میں دومشتبہ افراد کے ساتھ موجود تھا۔ گاڑی میں تینوں افراد کی آپس میں بات چیت کے بعد دو افراد گاڑی سے باہر نکلے اور انہوں نے عرفان بٹ پر فائرنگ کرکے اسے قتل کر دیا اور جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔پولیس نے  مشتبہ ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ 33سالہ عرفان بٹ کا تعلق گجرات (پاکستان) سے ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here