اوورسیز پاکستانیوں  کیلئے خوشخبری روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کا اجراء وزیراعظم نے افتتاح کردیا

0
263

بیرون ممالک میں مقیم غیر رہائشی پاکستانی اب پاکستان کے کسی بھی کمرشل بنک میں آن لائن اپنا اکاؤنٹ کھلوا سکتا ہے‘ ملک میں فزیکلی آنا ضروری نہیں
روشن ڈیجٹیل اکاؤنٹ کے ذریعے وہ بیرون ملک سے پاکستان میں یوٹیلٹی بلزبچوں کی فیس جمع کروا سکتے ہیں‘رقم کی منتقلی اورانوسٹمنٹ کر سکے ہیں
اسلام آباد (نثار ملک سے):___وزیراعظم عمران خان نے سمندر پار پاکستانیوں کی سہولت کیلئے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کا افتتاح کردیا ہے جس سے مالیاتی شعبے میں ڈیجیٹل انقلاب کا آغاز ہو گیا ہے-سٹیٹ بنک کے گورنر سید رضا باقر نے اوورسیز پاکستانیز کے وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری‘ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان کے تعاون سے بیرون ممالک مقیم غیر سکونتی پاکستانیوں کی سہولت کیلئے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کا اجراء کیا ہے جس کے ذریعے پاکستان کے آٹھ کمرشل بنک نیشنل بینک‘ یونائٹیڈ بنک‘الائیڈ بنک‘ حبیب بنک‘میزان بنک وغیرہ میں بغیر کسی فیزیکلی آمد کے آن لائن اپنا اکاؤنٹ کھلوا سکتے ہیں اور یہ اکاؤنٹ 48گھنٹے کے اندر اندر متحرک ہو جائے گا جس کے ذریعے اوورسیزپاکستانی اپنے یوٹیلٹی بلز‘بچوں کی فیس آن لائن بنک کے ذریعے جمع کروا سکتے ہیں اور رقم کی ٹرانسفر بھی کر سکتے ہیں -سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کر سکتے ہیں اس وقت صرف امریکہ میں پندرہ لاکھ سے زیادہ پاکستانی آباد ہیں جو سالانہ تقریباً23ارب روپے سالانہ سے زیادہ بھیج رہے ہیں –

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here