مری ایکسپریس وے پر خاتون کو ہراساں کرنیوالے 5 نوجوان گرفتار

0
307

مری ایکسپریس وے پر کار سوار خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں 5 نوجوانوں کو حراست میں لے کر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔  موٹر وےپولیس کے مطابق خاتون نے فون پر شکایت کی تھی کہ گاڑی میں سوار 5 نوجوان اُن کی گاڑی کا پیچھا کررہے اور انہیں تنگ کر رہے ہیں۔موٹر وے پولیس نے اطلاع ملتے ہی بروقت کارروائی کرتے ہوئے نوجوانوں کو مری ایکسپریس وے پر ظفر موڑ کے قریب سے حراست میں لے لیاہے۔ نوجوانوں کو تفتیش کے بعد ٹریٹ چوکی سے پو لیس کے حوالے کر دیا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here