ترکی اور ترک قوم پر آوازیں کسنے سے باز آجاؤ: اردوان کی فرانسیسی صدر کو دھمکی

0
119

ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے یونان کیساتھ کشیدگی کے معاملے پر فرانسیسی صدر کو انتباہی انداز میں کہا ہے کہ ترک قوم اور ترکی پر آوازیں کسنے سے باز آجاؤ

انقرہ: (ویب ڈیسک) ان خیالات کا اظہار ترک صدر رجب طیب اردوان نے فرانسیسی صدر میکرون کے خلاف رد عمل دیتے ہوئے کیا۔رجب طیب اردوان نے ڈیموکریسی و فریڈم جزیرے پر منعقدہ ڈیموکریسی قومی ارادہ سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میکرون میری ذات پر انگلیاں اٹھانے سے پرہیز کرو۔ تم تاریخ کی معلومات سے بھی عاری ہو اور نہ ہی اپنے ملک کی تاریخ سے واقف ہو۔ ترک قوم اور ترکی پر آوازیں کسنے سے باز آجاؤ۔انہوں نے یونان سے بھی صدا بند ہوتے ہوئے کہا کہ وقت آنے پر ہمسایہ، ہمسایہ کہتے پھرتے ہو۔ تو پھر ہمسایہ گیری بھی کرو، غلط راست پر مت بھٹکو، اگر اس پر مصر رہو گے تو پھر عالمی سطح پر تنہا رہ جاؤ گے۔ترک صدر نے بتایا کہ ترکی ایک خود کفیل ملک ہے۔ اب ہم عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ہاتھوں میں نہیں ہیں، یہ ملک ایک مضبوط سطح کا حامل ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here