شمالی کوریا میں کورونا روکنے کیلئے گولی مارنے کا حکم:امریکی کمانڈر کا دعویٰ

0
163

جنوبی کوریا میں امریکی فوجی کمانڈر نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا نے کورونا وائرس کو روکنے کےلیے گولی مارنے کا حکم دے دیا ہے

 واشنگٹن:___اے ایف پی کے مطابق شمالی کوریا میں حکام نے ابھی تک ملک میں کورونا کے ایک بھی کیس کی تصدیق نہیں کی ۔ واشنگٹن میں ایک آن لائن کانفرنس سے خطاب میں کمانڈر رابرٹ ابراہامس نے کہا کہ شمالی کوریا نے چین کے ساتھ سرحد پر دو کلومیٹرز کا بفر زون بنایا ہے ۔ شمالی کوریا نے اس علاقے میں سپیشل آپریشنز فورسز کو تعینات کردیا اور گولی مارنے کا حکم دیا ہے ۔سرحدوں کی بندش کے بعد سمگلنگ میں اضافہ ہوا ہے ،شمالی کوریا نے جنوری میں چین کے ساتھ متصل اپنی سرحد بند کردی تھی اور جولائی میں سرکاری میڈیا نے رپورٹ کیا تھا کہ کوریا نے ملک میں نافذ ہیلتھ ایمرجنسی کو مزید سخت کر دیا ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here