جاپان اور برطانیہ میں فری ٹریڈ معاہدہ طے پا گیا

0
106

لندن :___ برطانیہ نے جاپان کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کر کے پہلی پوسٹ بریگزٹ ٹریڈ ڈیل حاصل کر لی، جس سے 15بلین پونڈ کی ٹریڈ میں اضافے کا تخمینہ ہے۔ انٹرنیشنل ٹریڈ سیکرٹری لز ٹرس نے کہا کہ دونوں ملکوں کیلئے یہ ایک تاریخی لمحہ ہے، جو برطانوی بزنسز کیلئے مینوفیکچرنگ، فوڈ اینڈ ڈرنک اور ٹیک اندسٹریز کیلئے نئی کامیابیاں لائے گا۔ یوکے جاپان کمپری ہینسیو اکنامک ایگریمنٹ پر اصولی اتفاق مس لز ٹرس اور جاپان کے فارن منسٹر موٹ ایگی توشی متسو نے جمعہ کی صبح ایک ویڈیو کال میں کیا۔ حکومت کا کہنا ہے کہ اس ڈیل سے معاہدہ یورپی یونین جاپان ٹریڈ ڈیل سے ماورا فائدے ہوں گے، اس سے جاپان کو برآمدات کرنے والی برطانوی کمپنیز کو مسابقتی فائدہ ہوگا۔ جاپان کو تمام تقریباً 99فیصد ٹیرف فری ٹریڈ سے جاپان برآمدات ٹیرف فری ٹریڈ سے فائدہ اٹھائیں گی۔ انٹرنیشنل ٹریڈ سیکریٹری لز ٹرس نے کہا کہ یہ برطانیہ اور جاپان کیلئے ایک تاریخی لمحہ ہے اور یہ ہماری پوسٹ بریگزٹ پہلی بڑی ڈیل ہے۔ ہم نے اس معاہدے پر مشکل حالات میں ریکارڈ ٹائم میں بات چیت کی اور یہ یورپی یونین کے موجودہ معاہدے سے بہت آگے ہے، کیونکہ اس سے ہماری مینوفیکچرنگ، فوڈ اینڈ ڈرنک اور ٹیک انڈسٹریز کو بڑے فوائد ہوں گے اور یہ برطانوی بزنسز کیلئے نئی کامیابیاں لائے گا۔ ویلز میں ہمارے آٹو موٹیو ورکرز سے لے کر نارتھ آف انگلینڈ میں ہمارے شومیکر تک کو اس ڈیل سے بہتر بنانے میں مدد ملے گی، کیونکہ ہم پورے برطانیہ کے افراد کیلئے نئے مواقع پیدا کریں گے اور اسے ملک گیر سطح پر بڑھائیں گے۔ سٹریٹیجک اعتبار سے یہ ڈیل ٹرانس پیسیفک پارٹنر شپ جوائن اور برطانیہ کو ہم خیال دوستوں اور اتحادیوں کے ساتھ ماڈرن فری ٹریڈ ایگریمنٹس کے نیٹ ورک کے مرکز میں رکھنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here