وزیرِ اعظم عمران خان کوئٹہ پہنچ گئے

0
126

وزیرِ اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ پہنچ گئے، وفاقی وزراء اسد عمر اور شبلی فراز بھی وزیرِ اعظم کے ساتھ ہیں۔کوئٹہ پہنچنے پر وزیرِ اعظم عمران خان کا وزیرِ اعلیٰ بلوچستان جام کمال اور کابینہ کے اراکین نے استقبال کیا۔وزیرِ اعظم عمران خان ن نے وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال سے ملاقات کے دوران صوبے کی مجموعی صورتِ حال سمیت مختلف امور پر بات چیت کی۔وزیرِ اعظم اپنے ایک روزہ کوئٹہ کے دورے کے دوران بلوچستان کے صوبائی وزراء سے ملاقات کریں گے۔اس دورے کے دوران وزیرِ اعظم عمران خان کو بلوچستان میں بارشوں کے نقصانات، ریلیف، امن و امان کی صورتِ حال، ترقیاتی اور ہاؤسنگ منصوبوں پر بریفنگ دی جائے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here