موٹر وے پر ایک اور واردات پیش آئی ہے، اسلام آباد، لاہور موٹر وے پر شیخو پورہ کے قریب مسلح ڈاکوؤں نے گاڑیوں کو لوٹ لیا، ٹائروں میں گولیاں بھی ماری گئیں۔ذرائع کے مطابق ڈاکوؤں کی جانب سے لاہور اسلام آباد موٹر وے پر درخت پھینک کر گاڑیوں کو روکا گیا، ڈاکوؤں نے گولیاں مار کر کئی گاڑیوں کے ٹائر بھی برسٹ کر دیئے۔موٹر وے پر مسلح ڈکیتی کی واردات شیخوپورہ انٹر چینج سے 3 کلو میٹر دور اسلام آباد کی طرف ہوئی، ڈاکو کئی گاڑیوں کو لوٹ کر فرار ہو گئے۔مسافروں نے موٹر وے پولیس کو اطلاع دی تاہم کوئی رسپانس نہ ملا، ون فائیو پر اطلاع کے بعد پولیس جائے وقوع پر پہنچی۔ترجمان موٹر وے پولیس نے ڈکیتی کی واردات کی تصدیق کی ہے تاہم ان کا کہنا ہے کہ شیخو پورہ کے قریب موٹر وے پر صرف ایک گاڑی کو لوٹنے کا واقعہ رپورٹ ہوا ہے۔موٹر وے پولیس کے ترجمان کے مطابق متاثرہ مسافر نے بتایا ہے کہ اس کی گاڑی کے ٹائروں میں گولیاں بھی ماری گئیں۔
Latest article
iOS Whatsapp users unable to play voice messages
WhatsApp users, accessing the app on iOS, have reported problems in playing voice messages.
"I confirm that some users having WhatsApp for iOS are experiencing...
لانگ مارچ 26 مارچ سے شروع ہوگا، محمد زبیر
مسلم لیگ (ن) کے رہنما محمد زبیر نے کہا ہے لانگ مارچ 26 مارچ سے شروع ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ابھی یہ طے نہیں ہے...
لندن : پیڈنگٹن گرین میں خنجر زنی کی واردات، 19سالہ احمد بکر ہلاک
لندن:___ سینٹرل لندن کے علاقے پیڈنگٹن گرین میں گزشتہ روز خنجر زنی کی ایک واردات میں ایک 19 سالہ نوجوان احمد بکر کو قتل...