تونسہ شریف میں بھی دوبچوں کی ماں کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی

0
503

تونسہ شریف: تھانہ ریتڑہ کے علاقے بستی لاشاری میں دو بچوں کی ماں سے مبینہ اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

گزشتہ روز موٹروے پر گجر پورہ کے علاقے میں خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا اور پورے ملک میں خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی تھی، ابھی اس واقعے کے زخم تازہ ہی ہیں اور ملتان میں ایک اور مبینہ اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آگیا ہے۔تونسہ شریف تھانہ ریتڑہ کے علاقے بستی لاشاری کی رہائشی خاتون نے بیان دیا ہے کہ اسے گزشتہ رات نامعلوم افراد نے زیادتی کا نشانہ بناڈالا، غریب ہونے کی وجہ سے ہماری فریاد نہیں سنی جارہی، اورواقعے پر متاثرہ خاتون کے لواحقین کی جانب سے احتجاج کے بعد میڈیکل اور مقدمہ درج کیا گیا۔دوسری جانب وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے تونسہ کے علاقے میں خاتون سے مبینہ زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ڈیرہ غازی خان سے رپورٹ طلب کرلی ہے اور ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ متاثرہ خاتون کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here