اسرائیل کے جنگی طیاروں کا شام پر فضائی حملہ، 7 افراد ہلاک

0
182

حلب: اسرائیلی فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے شام میں عراق کی عسکریت پسند جماعت حزب اللہ کے ٹھکانوں پر درجنوں میزائل برسائے جس کے نتیجے میں 7 جنگجو ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حلب میں شامی فوج کی تنصیبات کے نزدیک اسرائیلی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے فضائی بمباری کی، یہ حملہ شدت پسند تنظیم حزب اللہ کے ٹھکانوں پر کی گئی جس کے نتیجے میں 7 جنگجو ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔شامی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی طیاروں نے حلب کے فوجی علاقے میں میزائل داغے جن میں سے اکثر کو فضا میں ہی تباہ کردیا گیا تاہم کچھ میزائل فوجی اڈے کے قریب گرے جس سے جانی نقصان بھی ہوا تاہم اس حملے میں شامی فوجی محفوظ رہے۔دوسری جانب سیریئن آبزرویٹری گروپ نے دعویٰ کیا کہ اسرائیلی حملہ عراقی مسلح تنظیم حزب اللہ کے ٹھکانوں پر کیا گیا جس میں حزاب اللہ کے 7 جنگجو مارے گئے اور درجن بھر زخمی ہیں۔ زخمیوں میں سے 3 کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ادھر اسرائیلی فضائیہ کے ترجمان نے اس حملے سے متعلق کسی قسم کے تبصرے سے انکار کردیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here