امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے امریکا میں زیر مطالعہ ایک ہزار سے زائد طلبہ کے ویزا منسوخ کرنے کے فیصلے کو چین نے نسلی امیتاز قرار دے دیا۔خبررساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق بیجنگ نے چینی طلبہ اور محققین کے خلاف امریکی فیصلے کے ردعمل میں کہا کہ امریکا سیاسی جبر اور نسلی امتیاز کی راہ پر گامزن ہے اور اب ہم رد عمل کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔خیال رہے کہ واشنگٹن نے سیکیورٹی رسک قرار دے کر ایک ہزار چینی طلبہ اور محققین کے ویزا منسوخ کردیے ہیں۔چین میں وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجیان نے باضابطہ پریس بریفنگ میں بتایا کہ امریکی اقدام طلبہ کے انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔امریکی محکمہ خارجہ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ‘چین سے تعلق رکھنے والے گریجویٹ طلبہ اور تحقیقی اسکالرز’ کو ملک بدر کردیا گیا اور ان کو ‘صدارتی اعلان 10043 کے تحت ویزا کے لیے نااہل کیا گیا’۔امریکی محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کے قائم مقام سربراہ چاڈ وولف نے کہا تھا کہ واشنگٹن ‘چین کے فوجی ڈویژن سے وابستہ بعض چینی طلبہ اور محققین کے ویزے منسوخ کررہا ہے’۔انہوں نے کہا تھا کہ ‘چینی طلبہ اور محققین کو حساس معلومات چوری کرنے سے روکا گیا ہے’۔ایک تقریر میں چاڈ وولف نے چین پر ناجائز کاروباری طریقوں اور صنعتی جاسوسی کے الزامات لگائے اور بیجنگ پر امریکی تدریسی اداروں کا استحصال کرنے کے لیے طلبہ کے ویزوں کو غلط استعمال کرنے کا الزام عائد کیا۔چاڈ وولف نے چین کے صوبے سنکیانگ میں مسلمانوں کے ساتھ ہونے والی مبینہ زیادتیوں کا حوالہ دے کر کہا کہ ‘جبری غلام کے ہاتھوں تیار ہونے والی مصنوعات کو امریکی منڈیوں میں داخل ہونے سے روکا جارہا ہے۔خیال رہے کہ چین نے جون میں چینی طلبہ پر پابندی عائد کرنے کے کسی بھی امریکی اقدام کی پوری مخالفت کی تھی اور واشنگٹن پر زور دیا تھا کہ باہمی تبادلے اور افہام و تفہیم کو بڑھانے کے لیے مزید اقدامات کریں۔واضح رہے کہ امریکا میں تقریباً 3 لاکھ 60 ہزار چینی طلبہ موجود ہیںامریکا نے چین کے ساتھ تجارت، کورونا وائرس، انسانی حقوق اور ہانگ کانگ میں سیاسی بحران کے تنازع پر امریکی جامعات میں زیر تعلیم ہزاروں چینی طلبہ کو ملک بدر کرنے کا عندیہ دے دیا۔30 مئی کو امریکا نے چین کے ساتھ تجارت، کورونا وائرس، انسانی حقوق اور ہانگ کانگ میں سیاسی بحران کے تنازع پر امریکی جامعات میں زیر تعلیم ہزاروں چینی طلبہ کو ملک بدر کرنے کا عندیہ دیا تھا۔امریکا کی جانب سے متعدد چینی عہدیداروں کے خلاف پابندیاں عائد کیے جانے کا بھی قوی امکان ظاہر کیا گیا تھا۔ٹرمپ انتظامیہ نے بتایا تھا کہ امریکی صدر چینی طلبہ کے ویزا منسوخ کرنے سے متعلق ایک ماہ پرانی تجویز پر غور کر رہے ہیں، جو پیپلز لبریشن آرمی یا چینی انٹیلی جنس سے منسلک ہیں۔
Latest article
NYPD Announces Citywide Crime Statistics for February 2021
New York____For the month of February 2021, New York City saw continued reductions in every major index crime category with the exception of grand...
GOVERNOR CUOMO ANNOUNCES $29 MILLION AVAILABLE TO SUPPORT ESSENTIAL WORKERS AND FIRST RESPONDERS THROUGH...
Program Was Designed to Assist Essential Workers and First Responders with Urgent Economic Needs Amidst Ongoing COVID-19 Pandemic
Up to $1,000 Available per Household from...
MAYOR DE BLASIO APPLAUDS U.S. SENATE PASSAGE OF AMERICAN RESCUE PLAN
NEW YORK___Mayor Bill de Blasio today released the following statement applauding the passage of the American Rescue Plan in the U.S. Senate. The legislation...