ٹو کیو اولمپکس ، کھلاڑیوں کو قرنطینہ میں رکھنے کی شرط ختم کرنے کی تجویز

0
196

ٹوکیو ( نیوز ڈیسک) جاپان کا حکام کا کہنا ہے کہ وہ کورونا وائرس سے متعلق پابندیوں کو، آئندہ سال ہونے والے ٹوکیو اولمپکس اور پیرالمپکس میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں پر لگائی جانے والی پابندیاں نرم کرنے کے طریقوں پر غور کر رہے ہیں۔ جاپانی ںشریاتی ادارے کے مطابق گزشتہ روز ٹوکیو میں ٹوکیو گیمز سے متعلق حکومتی ٹاسک فورس کے پہلے اجلاس میں ٹوکیو بلدیہ عظمیٰ اور 2020آرگنائزنگ کمیٹی کے نمائندے شریک ہوئے۔ اجلاس میں حکومتی نمائندوں نے کھلاڑیوں اور عہدیداران کو دو ہفتے قرنطینہ میں رکھنے کی لازمی شرط سے مستثنیٰ کرنے کا خیال پیش کیا ہے۔ اس کے بجائے انہیں اولمپک ویلیج میں رہنے اور باہر جانے سے گریز کرنے کا کہا جائے گا۔ آرگنائزنگ کمیٹی کے نمائندوں نے کہ وہ امیگریشن کنٹرول، پی سی آر معائنوں اور اسپتالوں و عوامی صحت مراکز میں سہولیات کی فراہمی پر غور کریں گے اور اس کے علاوہ وہ، عوامی مقامات پر سماجی آداب و ضوابط سے متعلق آگاہی پیدا کرنے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کریں گے۔ واضح رہے کہ ان کھیلوں کو رواں سال منعقد ہونا تھا لیکن کورونا وائرس کی عالمی وبا کے سبب انہیں ملتوی کر دیا گیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here