ٹرمپ روزِ اول سے نیویارک کو مسلسل سزا دے رہے ہیں‘گورنرکومو

0
83

جن ریاستوں کو کورونا پر قابوپانے کی ضرورت ہے صدران کی فنڈنگ بند کرنا چاہتے ہیں
نیویارک(نیوز ڈیسک)امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ وہ ان شہروں کے لیے وفاقی فنڈنگ روک دیں گے جہاں امن و امان کی صورتِ حال مخدوش ہے‘گورنر نیویارک اینڈریو کومو نے صدرٹرمپ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ روزِ اول سے نیویارک کو مسلسل سزا دے رہے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ نے ایک میمو پر دستخط کیے جس میں کہا گیا کہ وہ پورٹ لینڈ، سیاٹل، نیویارک اور واشنگٹن سمیت ان دیگر تمام شہروں کے لیے وفاقی فنڈنگ روکیں گے جہاں انتظامیہ امن و امان قائم کرنے میں کامیاب نہیں ہو رہی۔وائٹ ہاوس کی جانب سے جاری کردہ اس میمو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ان کی انتظامیہ وفاقی ٹیکس کے پیسے کو ان شہروں میں تقسیم کرنے کی اجازت نہیں دے گی جو اپنے آپ کو لاقانونیت کی طرف دھکیل رہے ہیں۔وائٹ ہاوس کی جانب سے جارہ کردہ میمو میں اٹارنی جنرل ولیم بر کو ہدایت کی گئی کہ وہ ایسے علاقوں کی فہرست بنائیں جہاں پرتشدد کارروائیوں اور املاک کو نقصان پہنچانے کی اجازت دی جا رہی ہے اور امن و امان کی بحالی کے لیے مناسب اقدامات نہیں اٹھائے جا رہے۔میمو میں وائٹ ہاوس کے بجٹ ڈائریکٹر رسل ووٹ کو بھی کہا گیا کہ وہ 30 روز کے اندر متعلقہ ایجنسیوں کے سربراہان کو گائیڈ لائنز جاری کریں۔دوسری جانب نیویارک کے گورنر اینڈریو کومو نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ صدر ٹرمپ ان ریاستوں اور شہروں کی فنڈنگ بند کرنا چاہتے ہیں جنہیں کرونا وائرس پر قابو پانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ روزِ اول سے نیویارک کو مسلسل

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here