لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں رواں ہفتے کے مسلسل تیسرے روز کے دوران روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ تین روز کے دوران امریکی کرنسی ایک روپیہ 19 پیسے بڑھ گئی ہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر 10 پیسے بڑھ گئی جس کے بعد امریکی کرنسی کی نئی قیمت 166 روپے 43 پیسے سے بڑھ کر 166 روپے 53 پیسے ہو گئی ہے۔رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں ڈالر 10 پیسے مہنگا ہو گیا تھا جس کے بعد روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی کی نئی قیمت 165 روپے 87 پیسے ہو گئی تھی۔دوسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی کی قدر 56 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد ڈالر کی قیمت 165 روپے 87 پیسے سے بڑھ کر 166 روپے 43 پیسے ہو گئی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران ملک بھر میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 165 روپے 77 پیسے کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا تھا۔
Latest article
5 facts about International Women’s Day that may surprise you
The International Women´s Day marks the struggle for female participation in politics and in the workforce, from the right to vote to the right...
NYPD Announces Citywide Crime Statistics for February 2021
New York____For the month of February 2021, New York City saw continued reductions in every major index crime category with the exception of grand...
GOVERNOR CUOMO ANNOUNCES $29 MILLION AVAILABLE TO SUPPORT ESSENTIAL WORKERS AND FIRST RESPONDERS THROUGH...
Program Was Designed to Assist Essential Workers and First Responders with Urgent Economic Needs Amidst Ongoing COVID-19 Pandemic
Up to $1,000 Available per Household from...