بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ سے فوجی اہلکار شہید ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق ‘بھارتی فوج نے ایل او سی کے بیدوری سیکٹر میں سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فوجی پوسٹوں اور سول آبادی کو نشانہ بنایا۔’بیان میں کہا گیا کہ ‘پاک فوج نے بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپور اور موثر جواب دیا جس سے بھارت کا شدید جانی و مالی نقصان ہوا۔’آئی ایس پی آر نے کہا کہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں ضلع چکوال کے 39 سالہ حوالدار لیاقت نے جام شہادت نوش کیا۔واضح رہے کہ بھارت کا جنگی جنون کسی طور پر بھی کم ہونے کا نام نہیں لے رہا۔بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ کے واقعات میں اضافہ دیکھا جارہا ہے اور آئے روز آزاد کشمیر میں ایل او سی کے مختلف سیکٹرز پر بلااشتعال فائرنگ کی جاتی ہے۔بھارت کی اس اشتعال انگریزی پر آئے روز پاکستان میں تعینات بھارت کے سینئر سفارت کار کو دفترخارجہ طلب کر کے ان واقعات پر شدید احتجاج ریکارڈ کروایا جاتا ہے۔5 اگست کو بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں جواں سالہ لڑکی جاں بحق اور 6 افراد زخمی ہوگئے تھے۔آئی ایس پی آر کا بیان میں کہنا تھا کہ بھارتی فوج نے کنٹرول لائن پر بلااشتعال سیز فائر کی خلاف ورزی کی اور تتہ پانی سیکٹر میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔خیال رہے کہ بھارتی فوج رواں سال سیز فائر کی 1870 سے زائد بار خلاف ورزی کر چکی ہے جس میں 6 خواتین اور 5 بچوں سمیت 15 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے۔سیز فائر کی ان خلاف ورزیوں کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 140 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔
Latest article
iOS Whatsapp users unable to play voice messages
WhatsApp users, accessing the app on iOS, have reported problems in playing voice messages.
"I confirm that some users having WhatsApp for iOS are experiencing...
لانگ مارچ 26 مارچ سے شروع ہوگا، محمد زبیر
مسلم لیگ (ن) کے رہنما محمد زبیر نے کہا ہے لانگ مارچ 26 مارچ سے شروع ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ابھی یہ طے نہیں ہے...
لندن : پیڈنگٹن گرین میں خنجر زنی کی واردات، 19سالہ احمد بکر ہلاک
لندن:___ سینٹرل لندن کے علاقے پیڈنگٹن گرین میں گزشتہ روز خنجر زنی کی ایک واردات میں ایک 19 سالہ نوجوان احمد بکر کو قتل...