امریکی انتخابات ملتوی؟؟ جوبائیڈ ن کی شدید تنقید

0
180

امریکا میں 3 نومبر کوصدارتی الیکشن ہو رہے ہیں اور کورونا وائرس کی وجہ سے اکثریتی امریکی ریاستوں نے ڈاک کے ذریعے پولنگ کرانے کا فیصلہ کیا ہے اور نارتھ کیرولینا میں تو بیلٹ گھروں پر بھیجنے کا آغاز بھی ہو چکا ہے
صدرٹرمپ کی بذریعہ ڈاک ووٹنگ کی مسلسل مخالفت‘ متعدد بار بذریعہ ڈاک ووٹنگ کے عمل کو فراڈ کہہ کر خدشہ ظاہر کیا اس طرح انتخابات میں بیرونی مداخلت کا امکان ہے اس لیے بہتر ہے کہ انتخابات کو ملتوی کر دیا جائے
جنگ عظیم دوئم میں ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کو شکست خوردہ قراردیناشرمناک ہے‘ٹرمپ کو ان تمام امریکی فوجیوں کے گھر والوں سے معافی مانگنی چاہیے جن کے پیارے جنگوں میں مارے گئے ہیں‘جوبائیڈن
واشنگٹن:(نیوز ڈیسک) امریکا میں 3 نومبر کوصدارتی الیکشن ہو رہے ہیں اور کورونا وائرس کی وجہ سے اکثریتی امریکی ریاستوں نے ڈاک کے ذریعے پولنگ کرانے کا فیصلہ کیا ہے اور نارتھ کیرولینا میں تو بیلٹ گھروں پر بھیجنے کا آغاز بھی ہو چکا ہے۔دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بذریعہ ڈاک ووٹنگ کی مسلسل مخالفت کی جارہی ہے، انہوں نے متعدد بار بذریعہ ڈاک ووٹنگ کے عمل کو فراڈ کہہ کر خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اس طرح انتخابات میں بیرونی مداخلت کا امکان ہے اس لیے بہتر ہے کہ انتخابات کو ملتوی کر دیا جائے۔امریکا کے صدارتی انتخابات کے لیے ڈیموکریٹ پارٹی کے امیدوار جوبائیڈن نے صدر ٹرمپ پر سخت تنقید کرتے ہوئے انہیں فراڈیا قرار دے دیا۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ آخرکتنی بار صدر ٹرمپ ایسی باتیں کہیں گے کہ آپ صرف یہ لکھنے سے رہ جائیں کہ وہ فراڈیا ہیں؟ امریکی صدر کو قوم کے لیے مثال ہونا چاہیے اور جو وہ کہتے ہیں اس پر انہیں قائم رہنا چاہیے۔ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جنگ عظیم دوئم میں ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کو شکست خوردہ قرار دینے پر ردعمل میں جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ اگر صدر ٹرمپ سے متعلق جریدے میں شائع مضمون درست ہے تویہ انتہائی شرمناک ہے۔جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کو اس حوالے سے ان تمام امریکی فوجیوں کے گھر والوں سے معافی مانگنی چاہیے جن کے پیارے جنگوں میں مارے گئے ہیں۔آئندہ صدارتی الیکشن میں ٹرمپ کے حریف کا کہنا تھا کہ میں زندگی میں کسی شخص سے اس قدر مایوس نہیں ہوا جتنا ڈونلڈ ٹرمپ سے ہوا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ آخر روسی صدرپیوٹن سے اس قدر خوفزدہ کیوں ہیں؟ کوئی بھی ملک امریکی انتخابات پر اثرانداز ہو رہا ہو تویہ امریکا کی خودمختاری کی خلاف ورزی ہے۔جوبائیڈن کا

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here