کورونا ویکسین اگلے ماہ مارکیٹ میں آسکتی ہے، امریکی صدر

0
101

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ کورونا ویکسین اکتوبر کے مہینے میں مارکیٹ میں آسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن تک میری قیادت میں کورونا ویکسین تیار کر لی جائے گی، اس کام میں 2 سے 3 سال لگ سکتے تھے، ہم نے انتہائی کم وقت میں کام کیا۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ویکسین بہت محفوظ اور موثر ہے، دنیا خوش ہوجائے گی۔انہوں نے انتخابی حریف جو بائیڈن پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بائیڈن کو ویکسین مخالف بیان پر معافی مانگنی چاہیے۔امریکی صدر نے مزید کہا کہ بائیڈن اہل شخص نہیں، وہ امریکا اور اس کی معیشت کو تباہ کر دیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here