زرداری کےشہرمیں عوام گٹرکاپانی پینےپرمجبورہیں، حلیم عادل شیخ

0
127

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ زرداری کے وی وی آئی پی شہر نوابشاہ میں عوام گٹر کا پانی پینے پر مجبور ہیں۔حلیم عادل شیخ نے بارش سے متاثرہ علاقوں کادورہ کیا، اس دوران حلیم عادل شیخ نے سابق صدر آصف علی زرداری پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ زرداری کے شہرمیں عوام گٹر کا پانی پینے پر مجبور ہیں، سندھ کو بارشوں سے زیادہ سیم نالوں نے ڈبویا ہے، ہزاروں بے گھر خاندان سڑکوں کے کناروں پر بیٹھےہیں۔حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت سیلاب متاثرین کے لیے بڑے پیکیج کا اعلان کرے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ گراؤنڈ پر سندھ حکومت نےکام کرنا ہے، ان کی زیادہ ذمہ داری ہے، سندھ حکومت کی امداد وڈیروں اور جیالوں کو دی جارہی ہیں۔حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ دوڑکےعلاقے گنیزسوسائٹی سے 15روز بعد بھی بارش کا پانی نہیں نکالا جا سکا ہے ۔حلیم عادل نے کہا ہے کہ حکمرانوں کو توفیق نہیں، 15روز بعد بھی گلیوں محلوں سے پانی نکال سکے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here