بھارتی حکومت کا ایک اور مسلم دشمن اقدام، گرلز کالج میں داخلوں پر پابندی

0
113

کولکتہ:___مغربی بنگال کے شہر کولکتہ کا ملی الامین کالج ایک بار پھر تنازع کا شکارہوگیا  مماتا بنر جی کی حکومت نے مسلم گرلز کالج میں داخلوں پر پابندی عائد کردی  ہے۔ بنگال میں بارہویں جماعت کے نتائج کے اعلان کے بعد اب کالجوں میں آن لائن داخلے کا عمل شروع ہوچکا ہے ۔ ملی الامین کالج میں بھی داخلے کا سلسلہ شروع کیا گیا تھا ، لیکن اب داخلے پر پابندی لگادی گئی ہے ۔ ملی الامین کالج شہر کا واحد ادارہ ہے ، جو آزادی کے بعد مسلمانوں کی جانب سے لڑکیوں کی اعلیٰ تعلیم کے لیے بنایا گیا تھا ۔ کم نمبر لانے کے باعث کالجوں میں داخلہ پانے سے محروم لڑکیوں کے اعلی تعلیم کے خواب کو پورا کرنے کے لیے یہ کالج 1992 میں قائم کیا گیا تھا ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here