شہزادہ ولیم کے گھر کے باہر تالاب سے خاتون کی لاش برآمد

0
188

لندن: برطانیہ میں شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن کے گھر کے سامنے تالاب سے ایک خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن کے محل کے باہر تالاب سے ایک خاتون کی لاش برآمد ہوئی تھی اور دو روز گزرنے کے باجود لاش کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔’’راؤنڈ‘‘ نامی تالاب کے نزدیکی کاٹیج میں شہزادی یوگینی بھی اپنے شوہر کے ہمراہ رہائش پذیر ہیں۔ تالاب سے خاتون کی لاش ملنے پر علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس نے لاش کو شناخت کے لیے سرد خانے منتقل کردیا ہے۔میٹ پولیس کے ترجمان نے ڈیلی میل سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ خاتون کی لاش کی شناخت کا عمل جاری ہے، شناخت کے بعد ہی تحقیقات میں کسی پیشرفت کا امکان ہے تاحال لاش کے لواحقین سامنے نہیں آئے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here