بھارت کا چین پر شہریوں کے اغوا کا الزام

0
62

نئی دہلی :___بھارت کی جانب سے چین پر اپنے شہریوں کے اغوا کا الزام عائد کیا ہے،تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیر اقلیتی امور اور اروناچل پرادیش سے رکن پارلیمنٹ کیرن ریجیجو نے کہا ہے کہ بھارت کی فوج نے متنازع سرحدی علاقے سے پیپلزلیبریشن آرمی (پی ایل اے) کی جانب سے 5 شہریوں کے اغوا کے الزامات سے چین کو آگاہ کردیا۔بھارتی وزیر اقلیتی امور کیرن ریجیجو نے کہا کہ کشیدگی کم کرنے کے لیے قائم فوجی ہاٹ لائن کوشہریوں کے ممکنہ اغوا کے حوالے سے فعال کردیا گیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ʼبھارتی فوج نے اروناچل پرادیش میں سرحد پر پی ایل اے کوہاٹ لائن کے ذریعے پیغام بھیجا ہے اور جواب کا انتظار کررہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here