
جنوب مغربی جاپان کے چھ پریفیکچروں میں سمندری طوفان ہائی شین کے خطرے کے باعث16 لاکھ سے زائد افراد کو فوری طور پر انخلاء کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔اتوار کی شام ساڑھے پانچ بجے تک درج ذیل بلدیات کیلئے انخلاء کے احکامات جاری کیے گئے تھے۔ساگا پریفیکچر کا کؤہوکُو قصبہ،ناگاساکی پریفیکچر کا گوتو، اِکی اور ساسیبو شہر، کُماموتو پریفیکچر کا کُماموتو شہر، کُما گاؤں اور تسُوناگی قصبہ،اوئتا پریفیکچر کا ہِتا شہر، میازاکی پریفیکچر کا ہیُوگا شہر، مِساتو، کادوگاوا اور کِیجو قصبہ، کاگوشیما پریفیکچر میں توشیما گاؤں، تارُومِیزُو شہر، کانویا شہر کاگوشیما شہر، مِشِیما گاؤں، نِشی نو اوموتے شہر، ماکُورازاکی شہر، آکُونے شہر ساتسُوما سیندائی شہر، سوو شہر، مِنامی اوسُومی قصبہ اور کِنکو قصبہ۔فوری طور پر انخلاء کی ہدایات 10 پریفیکچروں میں تقریباً 56 لاکھ لوگوں کیلئے جاری کی گئی ہیں۔