پنجاب میں ڈینگی سر اٹھانے لگا، مزید 2 کیس رپورٹ

0
174

پنجاب میں کورونا کے بعد ڈینگی بھی سر اٹھانے لگا، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں ڈینگی وائرس کے 2 کنفرم کیس رپورٹ ہوئے جس کے بعد موجودہ سال کے دوران صوبے بھر میں ڈینگی کے کنفرم مریضوں کی تعداد 51 ہوگئی۔ترجمان محکمہ صحت پنجاب کے مطابق ڈینگی وائرس کے 2 نئے مریضوں کے بعد لاہور میں رواں سیزن کے دوران ڈینگی وائرس کے کنفرم مریضوں کی تعداد 15 ہو گئی۔ترجمان کے مطابق گزشتہ ہفتے کےدوران صوبے بھر کے 9 ہزار 435 مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here