پاکستانی کمیونٹی مردم شماری میں ہر ممکن حصہ لیں” عطیہ شہناز

0
924

 مردم شماری 31ستمبر تک مکمل ہو رہی ہے اور ہم اس امر کو یقینی بنا رہے ہیں کہ اس مردم شماری میں ہماری کمیونٹی کا ایک ایک فرد کا شمار ہو” عطیہ شہناز 

نیویارک ____ پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی ہنر مند خواتین کی ایک نمائندہ تنظیم ”پاکستانی امریکن سکلڈ ویمن آرگنائزیشن“PASWO  نے امریکہ میں جاری مردم شماری کے عمل میں کمیونٹی کی زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنانے کا اہتمام کیا اس موقع پرپاسو کی ڈائریکٹرعطیہ شہناز کا کہنا تھا کہ  امریکہ میں جاری مردم شماری 31ستمبر تک مکمل ہو رہی ہے اور ہم اس امر کو یقینی بنا رہے ہیں کہ اس مردم شماری میں ہماری کمیونٹی کا ایک ایک فرد کا شمار ہو۔ انہوں نے کہا کہ مردم شماری کا عمل ہر کمیونٹی بالخصوص امیگرنٹ کمیونٹیز کے لئے بہت اہم ہے ۔مردم شماری سے حاصل ہونیوالے اعداد وشمار سے ہی شہر، ریاست اور وفاق حتیٰ کہ محلے کی سطح پر وسائل مختص ہوتے ہیں ۔ ہم اپنی کمیونٹی پر زور دیں گے کہ وہ مردم شماری میں ہر ممکن حصہ لیں ۔پاسوو کی بورڈ ممبر راحیلہ اسلم کے بیوٹی پارلر کے سامنے کیمپ لگایا گیا جہاں آرگنائزیشن کی عطیہ شہناز، راحیلہ اسلم ، صفیہ علی ، شاہین کھوکھر، مسرت صدیقی اور سمیرا نور نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر لوگوں میں اشیائے خوردو نوش اور نیاز تقسیم کی ۔ ماہ محرم کے حوالے سے صفیہ علی جانب سے سبیل کا اہتمام  بھی کیا گیا ۔  پاسوو کی بورڈ ممبر راحیلہ اسلم کا کہنا تھا کہ خواتین کسی بھی معاشرے اور کمیونٹی کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں ۔ خواتین کو نہ صرف تعمیر و ترقی کے عمل میں شانہ بشانہ اپنا کردا ر ادا کرنا چاہئیے بلکہ آگے بڑھ کر دوسری خواتین کے لئے بھی رول ماڈل بننا چاہئیے ۔ ”پاسوو“ کمیونٹی کی خواتین کو ایک پلیٹ فارم فراہم کررہا ہے ۔اس موقع پر یو ایس سنسز بیورو کی اہلکار کمیونٹی ارکان کو آن لائن یا بذریعہ میل مردم شماری فارم بھرنے کے بارے میں معلومات اور رہنمائی فراہم کرتی رہی۔  پاسو و تنظیم کی ارکان کا کہنا ہے کہ کسی بھی معاشرے اور کمیونٹی کی ترقی میں خواتین کا کردار اہم ہوتا ہے اور وہ پاکستانی کمیونٹی کی خواتین کو دعوت دیتی ہیں کہ وہ آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کریں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here