مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی گاڑی پر حملہ، میجر سمیت دو اہلکار ہلاک

0
89

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی گاڑی پر حملے میں میجر اور اسپیشل پولیس فورس کا ایک اہلکار ہلاک اور ایک کانسٹبل زخمی ہوگیا جب کہ اسی علاقے میں سرچ آپریشن کے نام پر قابض بھارتی فوج نے دو کشمیری نوجوانوں کو گولیاں مار کر شہید کردیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہ مولا کے علاقے یادی پورہ کے ایک گاؤں میں بھارتی فوج کے قافلے میں پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں اسپیشل پولیس فورس کے آفیسر سمیت 92 آر آر بٹالین کے میجر بھی ہلاک ہوگئے جب کہ ایک پولیس کانسٹیبل زخمی ہے۔اسی علاقے میں بھارتی فوج نے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے سرچ آپریشن کیا اور دو نوجوانوں کو گولیاں مار کر شہید کردیا۔ قابض بھارتی فوج نے بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے لاشوں کو لواحقین کے حوالے کرنے سے انکار کردیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here