سمندر پار پاکستانیوں کیلئے نادرا آفس کا افتتاح

0
179

وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی ذوالفقار بخاری نے سمندر پار پاکستانیوں کے لیے اسلام آباد میں نادرا آفس کا افتتاح کر دیا۔ نادرا آفس کا قیام اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں کیا گیا۔ سمندر پار پاکستانی ایک ہی چھت تلے نادرا سروسز کے علاوہ پاسپورٹ کی بھی سہولت حاصل کر سکیں گے۔ اوورسیز پاکستانیوں کے خاندان کے افراد بھی اس سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔اوورسیز پاکستانیوں کے خاندان کو پاسپورٹ بنانے کے لیے اپنے علاقوں میں نہیں جانا پڑے گا۔سمندر پار پاکستانی اپنے اپنے اضلاع کی بجائے اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن سے ہی پاسپورٹ بنوا سکیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here