ہائی شین طوفان اتوار اور پیر کے درمیان شب جاپان کے جنوب مغربی حصے تک پہنچے گا۔

0
149

اوکیناوا:___سمندری طوفان ہائی شین جاپان کے جنوب میں سمندر کے اوپر مزید طاقتور ہوتا جا رہا ہے۔ توقع ہے کہ یہ طاقتور طوفان اتوار اور پیر کے درمیان شب جاپان کے جنوب مغربی حصے تک پہنچے گا۔ امکان ہے کہ یہ  طوفان شمال کی طرف مڑ جائے گا اور اوکی ناوا پریفیکچر کے دائیتوجیما علاقے کی جانب بڑھے گا۔ ہفتے کے روز اوکیناوا اور کاگوشیما کے امامی خطے کے لئے 180 کلو میٹر فی گھنٹہ تک تیز رفتار جھکڑ چلنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ توقع ہے کہ اتوار کے صبح 9 بجے تک طوفان کے مرکز میں ہوا کا دباؤ 915 ہیکٹوپاسکل تک کم ہو جائے گا۔ اس کی مرکزی ہواؤں کی زیادہ سے زیادہ رفتار 198 کلو میٹر جبکہ جھکڑوں کی رفتار 288 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ریکارڈ کی گئی ہے۔ ایجنسی کے عہدے داروں کا کہنا ہے کہ طوفان سے شدید بارش، تیز ہوائیں، بلند لہریں اور آندھی میں شدت آ سکتی ہے اور ہنگامی انتباہ ممکن ہے۔ سمندری طوفان کی وسعت اور زبردست طاقت کا حوالہ دیتے ہوئے وہ خبردار کر رہے ہیں کہ اگر یہ کیوشو سے نہ ٹکرائے تو بھی ایک وسیع علاقے میں تباہ کن نقصانات ہوسکتے ہیں۔ اہلکار متاثر ہوسکنے والے علاقوں کے لوگوں پر زور دے رہے ہیں کہ وہ اپنے گھروں کے آس پاس موجود خطرات پر نظر رکھیں اور انخلا کے لئے تیار رہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here