لڑکی کو بے لباس کرنیکا کیس، ایک ملزم کی ضمانت منظور

0
173

راولپنڈی میں راہ چلتی لڑکی کو بے لباس اور بدسلوکی کیس کے ایک ملزم کی ایک لاکھ کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کر لی گئی ہے ۔راولپنڈی میں لڑکی کے ساتھ بدسلوکی کے پیش آنے والے واقع میں درج مقدمے کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالقیوم بھٹہ نے کی۔ لڑکی کے ساتھ بدسلوکی کے مقدمے میں ایک ملزم کی ایک لاکھ کے مچلکوں کے عوض درخواست ضمانت منظور کرلی گئی ہے جبکہ مقدمے کے مزید 2 ملزمان جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں موجود ہیں ۔ ملزمان کے فوٹوگراماٹک اور ویڈیو فرانزک ٹیسٹ کی رپورٹ آنا باقی ہے، ملزمان پرسید پوری گیٹ کےعلاقے میں راہ چلتی لڑکی کو بے لباس کر کے وڈیو بنانے کا الزام ہے۔ملزمان پر مقدمہ 15 جولائی کو سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، 7 اگست کو عبوری ضمانت خارج ہونے پر 3ملزمان کو گرفتار کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی عبدالقیوم بھٹہ نے لڑکی کو بے لباس کرنے کے الزام میں ملوث مرکزی ملزم محسن کی درخواست ضمانت پر وکلاء کی بحث مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔ملزم محسن اور ارسلان وغیرہ پر الزام ہے کہ انہوں نے سید پوری گیٹ کے علاقے میں راہ چلتی لڑکی کو بے لباس کر کے اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کی تھی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here