جاپان: نئے قائد کاانتخاب: چیف کابینہ سیکریٹری سُوگا یوشی ہیدے’ایشیبا شیگیرُو اورکیشیدا فُومیوبھی میدان میں اتریں گے۔

0
247

مرکزی حکمران جماعت اپنا نیا قائد منتخب کرنے کے لیے چودہ ستمبر کو رائے دہی کا انعقاد کرے گی

ٹوکیو:____جاپان کے چیف کابینہ سیکریٹری سُوگا یوشی ہیدے نے کہا ہے کہ وہ وزیراعظم آبے شنزو کی جگہ لینے والے لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کے نئے قائد اور وزیراعظم کے انتخاب کی دوڑ میں حصہ لیں گے۔ جناب سُوگا نے بدھ کے روز ایک نیوز کانفرنس میں انتخاب لڑنے کا اعلان کیا۔ مرکزی حکمران جماعت اپنا نیا قائد منتخب کرنے کے لیے چودہ ستمبر کو رائے دہی کا انعقاد کرے گی۔ جناب آبے کی جانب سے خرابیِ صحت کے سبب مستعفی ہونے کا ارادہ ظاہر کرنے کے بعد ایسا کیا جا رہا ہے۔ لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کے پالیسی سربراہ اور سابق وزیر خزانہ کیشیدا فُومیو اور سابق وزیر دفاع ایشیبا شیگیرُو منگل کے روز اعلان کر چکے ہیں کہ وہ بھی میدان میں اتریں گے۔ اس جماعت کا نیا قائد چن لیے جانے کے بعد جاپانی پارلیمان نئے وزیراعظم کے لیے چند دنوں ہی میں ووٹنگ کرا سکتی ہے۔ پارلیمان میں کامیابی محض ایک رسمی بات ہے کیونکہ پارلیمان میں لبرل ڈیموکریٹک کی زیر قیادت اتحاد کی اکثریت ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here