بھارت دراندازی سے باز رہے ورنہ امن معاہدے کو نقصان پہنچے گا، چین

0
125

نئی دہلی: چین نے بھارتی فوج کی جانب سے سرحدی خلاف ورزی پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انڈیا دراندازی سے باز رہے ورنہ خطے میں امن کی خواہشات کو شدید نقصان پہنچے گا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں چینی سفارت خانے کی جانب سے ایک سخت بیان میں بھارت پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ  بھارت اپنی سرحدی فوجیوں کو ایل اے سی کی خلاف ورزی اور اشتعال انگیزی سے باز رکھے۔ چینی سفارت خانے سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بھارت کے سرحدی فوجیوں نے چینی علاقے پینگونگ سو جھیل کے جنوبی کنارے میں دراندازی کی۔بھارت اپنے فوجیوں کو فوری طور پر واپس بلائے ورنہ خطے میں امن کی خواہشات کو نقصان پہنچے گا۔ گزشتہ روز بھارتی وزارت دفاع نے چین پر ایل اے سی کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ پینگونگ سو جھیل کے جنوبی کنارے پر بھارتی زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش کی گئی تاہم بھارتی فوجیوں نے چینی فوجیوں کو پسپا کر دیا۔ دونوں جانب سے متضاد بیانات کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں کی جا سکی ہے تاہم گلوان سے شروع ہونے والے سرحدی تناؤ نے چین اور بھارت کے درمیان تعلقات میں کشیدگی پیدا کردی ہے جو ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتی چلی جا رہی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here