جاپان-امریکہ اتحاد مضبوط رکھا جائے گا: جاپانی وزیراعظم

0
136

جاپان کے وزیرِاعظم آبے شنزو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو زور دے کر کہا ہے کہ انکا جانشین جاپان-امریکہ اتحاد کو مضبوط بنانے کا سلسلہ جاری رکھے گا۔ جناب آبے نے جاپانی وقت کے مطابق پیر کی صبح ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے استعفٰی دینے کے اپنے فیصلے کی وضاحت کی۔ جناب آبے اور جناب ٹرمپ نے لگ بھگ 30 منٹ گفتگو کی۔ وزیراعظم آبے نے جمعہ کے روز اعلان کیا تھا کہ وہ خرابی صحت کی بنا پراپنا منصب چھوڑ رہے ہیں۔ انہوں نے صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا کہ ان کے تعاون کی وجہ سے دونوں رہنماؤں کے باہمی اعتماد کے سائے تلے جاپان-امریکہ تعلقات ہمیشہ سے کہیں زیادہ مضبوط ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم دونوں کے درمیان کئی بار بالمشافہ اور ٹیلی فون پر بھی مذاکرات ہوئے۔ جناب آبے نے اس توقع کا اظہار کیا کہ دونوں ملک سلامتی پر تعاون بڑھائیں گے کیونکہ جاپان میزائل دفاع کی نئی حکمتِ عملی ترتیب دے رہا ہے۔ شمالی کوریا کی جانب سے بیلسٹک میزائل کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنے پرجاپان میں سلامتی خدشات بڑھ رہے ہیں۔ جناب آبے نے صدر ٹرمپ سے یہ بھی کہا کہ شمالی کوریا کے ہاتھوں اغوا ہونے والے جاپانی شہریوں کی رہائی کامعاملہ حل کرنے کے لیے مدد جاری رکھی جائے۔ دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ جاپان اور امریکہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے علاج اور ویکسین کی تیاری کے لئے مل کر کام کریں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here