امریکی سفیر پال جونز کی تعیناتی کی مدت مکمل،واپسی کی تیار ی شروع

0
208
 پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات گزشتہ دو سالوں کے دوران کافی گرمجوشی آئی
پاکستان اور امریکا نے افغانستان میں قیام امن کیلئے مشترکہ کوششیں کی، الوداعی پیغام
 اسلام آباد (صفدر حسین سے):___پاکستان میں امریکی سفیر پال جونز نے دو سالہ تعیناتی کی مدت مکمل ہونے پر پاکستانیوں کیلئے الوداعی پیغام میں کہاہے کہ پاکستان میں امریکا کی دو سال تک نمائندگی کرنے کے بعد واپسی کی تیاری کر رہا ہوں، ان ہزاروں پاکستانیوں میں سے ہر ایک کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جن سے میری ملاقات ہوئی، آپ نے مجھے اور میری اہلیہ کیتھرین کو گرمجوشی سے خوش آمدید کہا۔امریکی سفیر نے کہاکہ اپنے قیام کے دوران ہم بریانی، مصالحہ دار کڑاہی اور دنیا کے میٹھے آموں سے لطف اندوز ہوئے،امریکی سفیر نے کہاکہ پاکستان کے غیرمعمولی فن اور ثقافت سے محظوظ ہوئے، پاکستان میں قیام کے دوران کرکٹ سے بھی واقفیت حاصل کر لی۔ امریکی سفیر پال جونز نے کہاکہ پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات گزشتہ دو سالوں کے دوران کافی گرمجوشی آئی ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اور امریکا نے افغانستان میں قیام امن کے لیے مشترکہ کوششیں کی، امریکی سفیر نے کہاکہ دونوں ممالک نے کرونا وائرس سے مل کر مقابلہ کیا، ہم اپنے لوگوں اور اپنے عظیم ممالک کے فائدے کے لیے مل کر اور بھی بہت کچھ کر سکتے ہیں۔پال جونز نے کہاکہ مجھے پاکستان میں بہت سارے دوستوں سے جدا ہوتے ہوئے بہت دکھ ہو رہا ہے۔امریکی سفیر پال جونزنے کہاکہ امید کرتا ہوں مستقبل میں کہیں نہ کہیں ہماری ملاقات دوبارہ ہو گی، آپ سب کے پیار کا بہت شکریہ، خدا حافظ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here