یاماگاتا پریفیکچر میں انگوروں کا باغ سیاحوں کے لیے کھل گیا

0
84

یاماگاتا:___شمال مشرقی جاپان میں انگوروں کا ایک باغ سیاحوں کیلئے کھول دیا گیا ہے جہاں وہ اس موسمی پھل کو خود ڈالی سے توڑتے ہوئے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ یاماگاتا پریفیکچر کے سَگائے شہر کے انگوروں کے دو فارمز میں ہر سال ایک ہزار سے زائد سیاح آتے ہیں۔ ’کیوہو‘ اور ’سُوئِیہو‘ جیسی اقسام کے بڑے دانے والے انگور اس شہر کی خاص اقسام ہیں۔ ان میں سے ایک فارم میں انگور پک جانے کے بعد اُسے گزشتہ ہفتے سیاحوں کے لیے کھول دیا گیا۔ اتوار کے روز کئی سیاحوں نے باغ کا دورہ کیا۔ تاہم انسدادِ کورونا اقدامات کے تحت دورہ شروع کرنے سے قبل اُن کے جسمانی درجۂ حرارت کی پیمائش کی گئی اور ان سے رابطے کی معلومات لی گئیں۔ وہ تازہ، میٹھے انگور اپنے ہاتھ سے توڑتے ہوئے اُن کا ذائقہ چکھ کر لطف اندوز ہوئے۔ یاماگاتا شہر کے ایک پرائمری اسکول کے ایک طالبعلم نے خوشی سے کہا ’یہ بہت مزیدار ہیں، صرف ایک گُچھا میرا پیٹ بھرنے کے لیے کافی ہے‘۔شہر کے انگور کے باغات تقریباً اوائلِ اکتوبر تک کھلے رہیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here