مریم نواز کا یکم ستمبرکو اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہونےکا فیصلہ

0
235

رہنما نون لیگ مریم نواز نے یکم ستمبرکو اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز نے اپنی لیگل ٹیم کو انتظامات کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ مریم نواز یکم ستمبر کو مری سے اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچیں گی۔ مریم نواز نے ایون فیلڈ اپارٹمنٹنس کیس میں سزا کیخلاف اپیل دائرکر رکھی ہے۔

عوام نواز شریف کو نہ صرف وطن واپس بلکہ اقتدار میں دیکھنا چاہتے ہیں، مریم نواز

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر رہنما مسلم لیگ (ن) مریم نواز نے لاہور سے اسلام آباد جاتے ہوئے موٹروے پر بھیرہ میں عوامی استقبال کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ بھیرہ میں قیام کے دوران کراچی سمیت مختلف علاقوں کے لوگوں سے ملاقات کی، بھیرہ میں لنچ کے لیے رکنے پر لوگوں نے مجھے گھیر لیا اور نوازشریف کے بارے میں پوچھا۔

مریم نواز نے کہا کہ عوام نوازشریف کے ساتھ پہلے سے بڑھ کر پیار کرنے لگے ہیں جب کہ عوام نواز شریف کو واپس دیکھنا چاہتے ہیں کہ وہ نظام سنبھالیں اور پاکستان کو ٹریک پر لائیں۔

رہنما مسلم لیگ (ن) کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے کام کو کوئی نہیں مٹا سکتا، آپ جو بھی کرلیں، پروپیگنڈہ کرلیں یا الزام تراشی، کام تو بولے گا، مذہب کارڈ کھیلیں یا غداری کارڈ استعمال کرلیں لیکن کام تو بولے گا تاہم اب عوام اس مصیبت سے نجات مانگ رہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here