مالم جبہ میں امیر مقام کے گھر میں آگ لگ گئی

0
334

خیبر پختون خوا کے پر فضا مقام سوات کے علاقے مالم جبہ میں واقع مسلم لیگ نون کے صوبائی صدر امیر مقام کی رہائش گاہ میں آگ لگ گئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق نون لیگی صوبائی صدر امیر مقامی کی رہائش گاہ پر آگ لگنے کے وقت مہمان موجود تھے، جنہیں بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔ علاقے میں ریسکیو کی ٹیمیں آگ لگنے کے مقام پر پہنچ چکی ہیں اور کارروائی کر رہی ہیں، تاہم اب تک آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ کو بجھانے کی کوششیں فوری طور پر شروع کر دی گئی تھیں۔ پولیس کے مطابق مالم جبہ میں نون لیگ کے صوبائی صدر امیر مقام کی رہائش گاہ میں آگ لگنے سے مرکزی بلڈنگ کو نقصان پہنچا ہے۔ پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ آگ رہائش گاہ کی تیسری منزل میں مAبینہ طور پر شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here