مقبوضہ کشمیر :بھارتی فوج کی دہشگردی ,4 نوجوان شہید , محرم کا جلوس روک دیا ,گرفتاریاں

0
117

مقبوضہ جموں وکشمیر میں انتظامی امور چلانے کیلئے پولیس، آل انڈیا سروسز اور انسدادرشوت بیورو سمیت 39محکمے لیفٹیننٹ گورنر کے براہ راست کنٹرول میں دینے کانوٹیفکیشن جاری

شوپیاں میں تلاشی آپریشن ،علاقے کاانٹرنیٹ بند ،فوج کا گشت بڑھ گیا،کرفیو کا سماں ،سری نگر کی سڑکوں پر خاردارتاربچھا دئیے ،لال چوک سمیت متعدد علاقے سیل بڈگام ،بارہمولہ میں بھی عزاداروں کو باہر نہ نکلنے دیاگیا، بھارتی مظالم نے تحریک آزادی میں نئی روح پھونک دی :حریت قیادت ،39محکمے لیفٹیننٹ گورنر کے حوالے 

سرینگر(مانیٹرنگ سیل،ایجنسیاں)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مزید 4 نوجوان شہید ،متعدد کو گرفتا ر کرلیا،سری نگر میں آٹھویں محرم کا جلوس روک دیا گیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی تازہ ریاستی دہشت گردی کی کارروائی شوپیاں کے علاقے کیلورڑامیں دیکھنے میں آئی جہاں تلاشی آپریشن کے دوران 4کشمیری نوجوانوں کو شہید اور متعدد کو گرفتار کرلیا گیا۔علاقے میں آپریشن کے دوران انٹرنیٹ بند کر دیاگیا اور فوج کا گشت بڑھ جانے پر کرفیو کا سماں پیداہوگیا۔پولیس نے دعویٰ کیا کہ عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کیاگیا۔سری نگر میں آٹھویں محرم کا جلوس روک دیا گیا، گزشتہ روز نوجوان عزاداروں نے محرم کا جلوس نکالنے کی کوشش کی جوپولیس نے طاقت کے بل بوتے پر ناکام بنا دی ۔قابض فورسز نے سرینگر کے آٹھ تھانوں بٹہ مالو، شہید گنج ، کرن نگر ، مائسمہ، کوٹھی باغ، شیر گڑی ، کرالہ کھڈاور رام منشی باغ کی حدود میں آنیوالے علاقوں میں پابندیا ں انتہائی سخت کر دیں،لال چوک اور دیگر کاروباری علاقوں کو مکمل سیل کردیا گیا، محرم کے جلوس نکالنے سے روکنے کیلئے سڑکوں پر خار دار تار بچھا دئیے گئے ۔بڈگام ،بارہمولہ اور دوسرے اضلاع میں بھی بھارت کی قابض فورسز نے عزاداروں کو گھروں سے نہ نکلنے دیا ۔حریت قیادت نے مودی سرکار کی محرم کے حوالے سے حکمت عملی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا،حریت رہنما محمد یونس نقاش ،خواجہ فردوس ،یاسمین راجہ اور امتیاز احمدقریشی نے کہا بھارتی مظالم نے تحریک آزادی میں نئی روح پھونک دی ۔دوسری طرف مودی سرکار نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں انتظامی امور چلانے کیلئے پولیس، آل انڈیا سروسز اور انسدادرشوت بیورو سمیت 39محکمے لیفٹیننٹ گورنر کے براہ راست کنٹرول میں دینے کانوٹیفکیشن جاری کردیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here