کراچی: 8 محرم کا جلوس، موبائل فون سروس معطل

0
281

کراچی میں 8 محرم الحرام کے مرکزی جلوس کی گزرگاہ کے اطراف کے علاقوں میں موبائل فون سروس معطل کی گئی ہے۔ کراچی کے علاقوں صدر، آئی آئی چندریگر روڈ، کھارادار، ایم اےجناح روڈ کے اطراف مواصلاتی سگنلز بند کر دیئے گئے ہیں۔  پیپلز چورنگی، ریڈیو پاکستان اور اطراف کےعلاقوں میں بھی موبائل فون سروس بند کی گئی ہے، جلوس کے روٹ پر آنے والی تمام سڑکوں اور گلیوں کو بھی کنٹینر اور ٹینٹ لگا کر بند کر دیا گیا ہے۔ سیکیورٹی کے لیے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے جلوس کی نگرانی کی جا رہی ہے۔  جلوس کے شرکاء کی حفاظت کے لیے اونچی عمارتوں پر شارپ شوٹرز تعینات کر دیئے گئے ہیں۔ پولیس اور رینجرز سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہل کار حفاظتی اقدامات کے سلسلے میں جلوس کے راستوں پر موجود ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here