پومپیو امریکا لوٹ گئے ، مشرق وسطیٰ میں مزید پیش رفت ہو گی:مشیر ٹرمپ

0
166

واشنگٹن:___ دورے کے آخری مرحلے میں گزشتہ روز انہوں نے عمان کے سلطان ہیثم بن طارق سے ملاقات کی، عمان سے وطن روانگی سے قبل اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ عمان کے سلطان ہیثم بن طارق کیساتھ انہوں نے خلیج تعاون کونسل کے مشترکہ پلیٹ فارم کے ذریعے علاقائی امن ، استحکام اور خوشحالی کی اہمیت پر بات کی۔ دوسری طر ف امریکی صدر ٹرمپ کے داماد اور وائٹ ہاؤس کے سینئر معاون جیرڈ کشنر نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں قیام امن کی جانب مزید پیش رفت ہو گی۔ نیوز ویب سائٹ کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ان کی تمام تر توجہ مشرق وسطیٰ کے آئندہ ہفتے کے دورے پر ہے ۔ انہیں امید ہے کہ یو اے ای اسرائیل امن معاہدے کی کامیابی کو مزید بہتری کیلئے ہم استعمال کر سکتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here